روس میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ، 7افرا د ہلاک

June 19, 2021

روس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک دو انجنوں والا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7افرا د ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔

مقامی پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر جنگل میں اتارنے کی کوشش کی جس کے دوران طیارہ ایک درخت سے ٹکر ا کر تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔