بلاول بھٹو نے کراچی میں پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

June 20, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا، انھوں نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ہر کیس کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بے گناہ جیل میں نہ ہو، اگر غلطی سے پرامن احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی فوری رہائی کا بندوبست کریں،جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنا چاہیے۔