ادارے پرائیوٹائز کریں گے نہ ہی لوگوں کو نکالیں گے، جمشید اقبال چیمہ

June 20, 2021

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کسان، صارف اور انڈسٹری میں توازن قائم کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومتی اداروں کو پرائیوٹائز نہیں کر رہے، نہ کسی ملازم کو نوکری سے نکالیں گے، نہ کسی کو تنگ کریں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ حکومت اداروں کی ری اسٹرکچرنگ ضرور کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں ہریالی کا انقلاب لانے کے لیے نئے ڈیم بنائے جا رہے ہیں۔