ن لائرز فورم پنجاب کے صدراور سیکرٹری جنرل کے علاوہ دیگر عہدیدار فارغ

June 22, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مسلم لیگ ن لائرز فورم پاکستان کے صدر نصیر احمد بھٹہ نے ن لائرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال اور سیکرٹری جنرل زاہد ملک کے سوا دیگر عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، چودھری نصیر احمد بھٹہ نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کی مشاورت سے اقدام اٹھایا۔ ، نئے عہدہ دارانکی تعیناتی پنجاب کیبنٹ / باڈی پارٹی قیادت کے مشورہ سے آئین کے مطابق 30 دن کے اندر ہو گی ۔