چوہدری نثار کی اعجاز الحق کی رہائش گاہ آمد، چچا کے انتقال پر تعزیت کی

June 23, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ روز سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پرگئے اور ان کے چچا اور جنرل شہید ضیاء الحق کے بھائی محمد اظہار الحق کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر بھی تبا دلہ خیال کیا۔