انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے یو ای ٹی کاآن لائن انٹری ٹیسٹ 5 تا 8جولائی ہوگا

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے لیا جانیوالا یو ای ٹی کا آن لائن انٹری ٹیسٹ 5 جولائی تا 8 جولائی تک ہو گا آن لائن فرضی سیشن بروز جمعہ 2اور ہفتہ 3جولائی کو ہونگے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ اتوار 27 جون ہےیو ای ٹی انٹری ٹیسٹ کیلئے تاحال 22ہزار 281طلباء اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں، واضح رہے کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاون کے باعث انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری اداروں میں انجینئرنگ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگراموں میں داخلے کیلئے یہ امتحان لازمی ہے ۔