جامعہ زکریا کے 400 ملازمین کودو روز میں مستقل کرنے کا حکم

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جامعہ زکریا کے سکیل ایک سے 16 تک کے 400 ملازمین کو دو روز میں مستقل کرنے اور عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنرز جونئیر کلرکس محمد جاوید، ارشد، آصف سمیت 400 ملازمین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جامعہ زکریا میں عرصہ دراز سے فرائض انجام دے رہے تھے لیکن انہیں ریگولر نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔