ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 90 دن کے اندر این او سی مل جائے گا، فردوس عاشق اعوان

June 24, 2021

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 90 دن کے اندر این او سی مل جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آر ڈی اے کو کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق معلومات اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے شیئر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے 30 دن کے اندر این او سی جاری کرنے کا پابند ہوگا، 90 دن کا بینچ مارک ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے رکھا گیا ہے۔