قوم کو پارلیمنٹ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، خورشید شاہ

June 28, 2021


پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کا کہنا ہے قوم کو پارلیمنٹ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، حکومت صرف دو سال زراعت پر توجہ دے تو مسائل کا حل نکل آئے گا، حالات ایسے ہیں، حکومت اپوزیشن کو فوری اعتماد میں لے۔

سکھرمیں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شوربھی ہوتا ہے لیکن عوامی مسائل بھی دیکھنا ہوتے ہیں.

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کو اپنی اپنی جگہ پرمضبوط ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی پیدا ہوتے ہی 2 لاکھ کا مقروض ہوتا ہے ۔