نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

June 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی اور تاریخی سیاحت کی گنجائش موجود ہے، نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں۔

عمران خان نے ناران میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں گے تو پاکستان آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بائی لاز تیاری کی ہدایت کی ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے کئی کھیل متعارف کرائے جارہے ہیں، پاکستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔