گجرات: معروف عالم دین کے قتل کی گتھی سلجھ گئی

June 29, 2021

گجرات میں معروف عالم دین حافظ آفتاب کے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔

معروف عالم دین کا قتل بیٹے اور بھانجے نے کیا، 5 جون ہوئے قتل کے حقائق سامنے آگئے۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق حافظ آفتاب کے قتل کے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دیا گیا۔

معروف عالم دین کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، بیٹے نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بیٹے نے بتایا کہ والد میری ماں اور بچوں پر تشدد کرتے تھے، اس لیے یہ کارروائی کی۔