صحافی و کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے

July 05, 2021


اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی اور معروف کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے۔

داماد حسان نے اردو کے نامور لکھاری کی 90 برس کی عمر میں انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

مسعود اشعر کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔

وہ روزنامہ جنگ سے بطور کالم نگار طویل عرصہ وابستہ رہے، مسعود اشعر کو ان کی ادبی خدمات پر 2015ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔