لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا دورہ

July 10, 2021

لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ کو پاک فوج کے معمول کے کام خصوصاً تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا۔

اس دورے کے دوران طلبہ نے ٹینکوں اور آرمرڈ گاڑیوں کی سواری میں خصوصی دلچسپی لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور حوصلے کو سراہا۔