اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

July 17, 2021


معروف کامیڈین اور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔

1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔البیلا نے 70کی دہائی میں اپنے فنی کیریئرکا آغاز اسٹیج سے کیا اور بعد ازاں پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے ٹی وی پر پنجابی زبان کے مشہور ڈرامے اک سی بادشاہ میں اکبر اعظم کا کردار اداکیا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 200سے زائد فلموں میں اداکاری کی جبکہ اسٹیج ڈراموں میں البیلا اور امان اللہ کی جوڑی نے کافی مقبولیت حاصل کی۔

وہ 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے دنیا سے رخصت ہوگئے تاہم انکا کام مداحوں کو انکی یاد دلاتا رہیگا۔