صاف پانی کیس، نیب سے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ طلب

July 18, 2021

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرا ور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) سے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ن لیگی رہنما قمر اسلام راجہ سمیت دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب سے طلب کرلیا گیا۔