70 سالہ شخص ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گیا

July 20, 2021

سوشل میڈیا پر ایک 70 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ایک شخص کو ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، تھوڑے سے سہارے سے اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ وسلامت بھی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ضعیف شخص کے ریلوے ٹریک پر گرنے کا واقعہ اتوار کی دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا، پلیٹ فارم نمبر 4 سے اپنی منزل کے لیے رواں دواں تھی کہ عین اسی لمحے 70 سالہ ہری شنکر ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت گر کر ٹرین کے نیچے پھنس گئے، تاہم اگر ریلوے ڈرائیور اسی لمحے ایمرجنسی بریک نہ لگاتا تو ہری شنکر لمحوں میں ریل کے نیچے آکر جاں بحق ہوجاتے۔

بعد ازاں لوگوں نے مل کر شہری ہری شنکر کو ریل کے نیچے سے نکلنے میں مدد دی۔

شہری کے گرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب ٹریک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔