عائزہ خان کی زندگی کا سب سےخوبصورت سفر

July 20, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حج کے سفرکی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیا۔

عائزہ خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنےشوہر دانش تیمور کے ساتھ حج کے سفر سےایک خوبصورت تصویر شیئرکی ہے۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کا شکر ہے ، ہمیں حج کرنے کی توفیق دی ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سےخوبصورت سفر تھا ۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگز کااستعمال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حج 2019 میں کیا تھا ۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی، فیروز خان اور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے بھی حج کی ادائیگی کی تھی۔