پاکستان کی خوب رُو اداکارہ عائزہ خان ہالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز پر فدا ہوگئیں۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹام کروز اور اپنی ایک ایڈیٹد تصویر شیئر کی اور ساتھ ’لال دل والی ایموجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔
جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔
عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔
کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث جانے جاتے ہیں، مگر کئی بار لوگ وہ دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
58 سالہ ٹام کروز دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی اسٹنٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔