عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی

July 20, 2021

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔

عائشہ عمر نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔


انہوں نے لکھا کہ ’اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، اسٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔