• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولڈ خاتون کا مطلب بہادر اور خود مختار عورت ہے: عائشہ عمر

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے بولڈ خاتون کا مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ معاشرے نے اس لفظ کے معنی بدل دیے ہیں، میری نظر میں بولڈ خاتون کا مطلب بہادر اور خود مختار عورت ہے۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں میرا سیٹھی کے ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور موجودہ معاشرے پر بات کی۔

انہوں نے معاشرے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پدرشاہانہ نظام رائج ہے، اس نظام میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ خاتون اپنی رائے نہ رکھے، وہ بہادر نہ ہو اور اپنی مرضی سے فیصلے نہ کرے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ پدرشاہانہ سماج میں لوگوں کا خیال ہے کہ ایک عورت یا لڑکی کو سہما ہوا ہونا چاہیے۔


انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عورت کو انفرادی طور پر مضبوط نہیں ہونا چاہیے، اس لیے بعض لوگ بہادر اور خود مختار عورت کو بولڈ کہتے ہیں۔

عائشہ عمر نے انٹرویو میں بتایا کہ محض 2 سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا،  اس کے بعد والدہ کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئیں اور وہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

تازہ ترین