• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر نے بولڈ لباس پہننے کی وضاحت دے دی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے سال 2020 کے اختتام پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر وضاحت دے دی۔

عائشہ عمر نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے بطور تحفہ دیا تھا۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے منفی کمنٹس کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کا جواب انہوں نے ایک تفصیلی کمنٹ میں بھی دیا۔

سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اور ویڈیو انہیں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔

مداح کے کمنٹ پر عائشہ عمر نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے الزام کو مسترد کیا اور لکھا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں اور نہ ہی وہ خواتین کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والے مداح کو جواب دیا کہ خواتین کی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا لباس پہنیں اور انہوں نے بھی اپنی مرضی کے مطابق یہ لباس پہنا ہے، اس میں دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔


اداکارہ نے بتایا کہ یہ لباس انہیں دو انجان خواتین نے بھجوایا تھا، جنہوں نے ان سے جون 2020 میں رابطہ کرکے صرف ان سے لباس کا سائز لیا تھا لیکن جب انہیں لباس ملا تو وہ ایسا تھا جو ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر یہ لباس نہیں پہنا اور نہ ہی مذکورہ لباس کسی تشہیر کا حصہ ہے۔

تازہ ترین