پاکستانی ایتھلیٹس نے نمازِ عید اولمپک ولیج میں ادا کی

July 20, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے وہاں موجود پاکستانی ایتھلیٹس نے نمازِ عید اولمپک ولیج میں ادا کی۔

اس حوالے سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف ممالک کے مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز نے بھی ایک ساتھ نماز پڑھی۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہورہا ہے جبکہ اس کا اختتام 8 اگست کو ہوگا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اولمپکس ایونٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔