قومی کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

July 21, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی کل سے آئسولیشن اختیار کریں گے۔

ہوٹل پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کھلاڑیوں میں فواد عالم، عابد علی، اظہر علی اور عمران بٹ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہ نواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ میں موجود تمام 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بار بارڈوس روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے جمیکا میں کھیلیں گے اور اس سے قبل پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔