سارہ خان عید کے دوسرے دن کیسی لگ رہی تھیں؟

July 22, 2021

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے عید کے دوسرے دن کی بھی اپنی دلکش تیاری مداحوں کے لیے شیئر کردی۔

سارہ خان نے عید کے دوسرے دن پیلی اور رنگین لانگ فراک کا انتخاب کیا، ہلکے میک اپ اور جیولری میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں۔


اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی مداحوں کی بڑی تعداد انکی تعریف کررہی ہے اور اُنہیں عید کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔