برطانیہ میں خوبصورت پھول اُگانے کا مقابلہ

July 23, 2021

برطانیہ میں خوبصورت پھول اُگانے کا مقابلہ جاری ہے ۔

ملک کا موسم خوشگوار ہوتے ہی برطانوی کسانوں کے درمیان خوبصورت پھول کھلانے کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔

مقابلے کے امیدواروں کو شہر کے مختلف پارکوں میں جگہ دی گئی جہاں انہوں نے خوبصورت پھول اگائے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

پھولوں کے مقابلے میں گلاب ، ڈافوڈل ، بلیو بل ، اور دیگر نایاب پھولوں کی پیوند کاری کی گئی ہے۔