کراچی کے ضلع کورنگی کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

July 24, 2021

کراچی کے ضلع کورنگی کی پانچ یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، جو 6 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ضلع کی پانچ یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کی چار یونین کونسل یونین کونسل نمبر 2 ناصر کالونی، یونین کونسل نمبر 3 :گلزارکالونی یونین کونسل6، یونین کونسل نمبر 10 بھٹائی کالونی کے مختف علاقے شامل ہیں، سب ڈویژن لانڈھی میں یونین کونسل 11 لانڈھی کے مختلف علاقے شامل ہے۔

متاثرہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماعات، تقریبات میں مکمل پابندی ہوگی، ماسک پہننا لازمی ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی سے 6 اگست کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔