امتحانات منسوخ نہیں کرسکتے، تعلیمی سال ضائع ہوجائیگا، سعید غنی

July 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں، لیکن متنازع مردم شماری کے باعث حلقہ بندیوں میں تاخیر ہورہی ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور اس سے قبل کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی، سندھ میں تعلیمی ادارے کووڈ کی صورت حال کے پیش نظر بند کئے گئے، مگرامتحانات اس لئے منسوخ نہیں کرسکتے کہ بچوں کے تعلیمی سال کے ضیاع کا خدشہ ہے، عید الاضحیٰ پر آلائشیں بروقت اٹھانے کے اقدامات قابل ستائش ہیں، وہ ہفتے کو یہاں اپنے کیمپ آفس میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سابق نائب صدر نجیب ولی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔