آئمہ، فرحان کا گانا انگریزی گانے کی کاپی قرار

July 25, 2021

گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والا رومینٹک گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ٹیلر سویفٹ کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

میوزک ویڈیو میں فرحان اور آئمہ خود ہی جلوہ افروز ہوئے ہیں لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اپنے تبصروں میں اس گانے کو انگریزی گانے کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

اس معاملے نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جب ٹیلر سویفٹ کے گانے ’وائلڈیسٹ ڈریم‘ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی اس میں حصہ لیا اور طنزیہ ٹوئٹ کیا۔

جوزف نے خود کو ٹیگ ہوئی ایک ٹوئٹ میں ہنستے ہوئے لکھا کہ ’واؤ، ہائی پاکستان۔‘

بعد ازاں فرحان سعید کے گانے کے ڈائریکٹرعدنان قاضی نے وضاحت دی کہ گانے میں اسٹائلنگ کاپی نہیں بلکہ ٹیلر سویفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کی گئی ہے کیونکہ وہ گلوکارہ سے متاثر ہیں۔