کراچی، سرکس میں رکھے گئے نایاب جنگلی جانور برآمد

July 26, 2021

سندھ وائلڈ لائف نے بلدیہ نیول کالونی کے قریب چھاپہ مار کر سرکس میں رکھے گئے نایاب جنگلی جانور برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق سرکس عید قرباں پر کراچی کے شہریوں کی تفریح کے لیے لگایا گیا تھا جہاںسے بجو، گیدڑ اور فشنگ کیٹ کو برآمد کیا گیا۔

سندھ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جنگلی جانوروں کو ان کے اصل مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔