مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے، طلحہ طالب

July 27, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے۔

طلحہ طالب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میرے بہتر مستقبل کے لیے مجھے ترقی دی جائے۔

ویٹ لفٹر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تین برسوں سے مجھے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔

علاوہ ازیں ایک ویڈیو بیان میں ویٹ لفٹر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔ دعاؤں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہیں تھا، صرف 2 کلو گرام کے فرق سے میڈل نہیں جیت سکا۔