مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

July 28, 2021

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں لکھا کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔