پاکستان میں معاشی بحالی میں تیزی دیکھی جارہی ہے، آئی ایم ایف

July 28, 2021

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے عالمی اکنامک آوٹ لک جاری کردی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کی گئیعالمی اکنامک آوٹ لک کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی معاشی سرگرمیاں بہتر رہیں،پاکستان میں معاشی بحالی میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی 3.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کی گئیعالمی اکنامک آوٹ لک کے مطابق پاکستان اور مراکش میں مضبوط معاشی کارکردگی سے ترقی پیشگوئی سے زیادہ رہے گی، اس سے قبل 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 1.5 فیصد لگایا گیا تھا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک آوٹ لک میں پاکستان کی جی ڈی پی پر نظرثانی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح میں 3 فیصد تک مزید کمی ہوگی۔