نوشین شاہ کا بوڑھی آنٹی کہنے والے صارفین کو تحمل سے جوابات

July 29, 2021

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر خود کوʼʼآنٹیʼʼ کہنے والوں پر غصہ کرنے کے بجائے پیار سے جواب دیا ہے۔نوشین شاہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کو ʼبوڑھی آنٹی کہا گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ʼآنٹی ہوگئی ہوʼ جس کا جواب دیتے ہو ئے نوشین شاہ نے لکھا کہ الحمداللہ ،آپ کو کوئی مسئلہ؟ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ کوئن آف پاکستان ،اولڈ ایج آنٹیʼ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ʼʼکوئن ہوں اتنا ہی کافی ہے، عمر تو ایک نمبر ہےʼʼ۔اس کے علاوہ ایک صارف نے لکھا کہ ʼنائس آنٹی جی ʼ اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ ʼʼبہت بہت شکریہ ،ماں صدقے جائے ،اور کچھ؟ یاد رہے نوشین شاہ ،ضد ، تڑپ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل ʼپہلی سی محبت ʼمیں اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔