گردشی قرضہ بڑھنے کی وجوہات لائن لاسز، عدم ریکوری ، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

July 29, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور علی رضا نے بتایا کہ گردشی قرضے میں سالانہ اضافہ کم ہو کر 130 ارب روپے ہو گیامالی سال20 ،2019 میں گردشی قرضے میں 538 ارب ،2018،19میں گردشی قرضے میں 460 ارب،2017،18 میں گردشی قرضے میں 450 ارب کا اضافہ ہوا ، گردشی قرضے میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ لائن لاسز اور عدم ریکوری ہے اور لائن لاسز کی وجہ قدیم تقسیم کی لائنوں اور مشینری کا استعمال ہے، سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس،این ٹی ڈی سی ،کے الیکٹرک معاہدے کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ سبسڈی ختم کرنے سے بوجھ عوام پر آئے گااس سال 330ارب روپےسبسڈی کی مد میں رکھے گئے ہیں۔ یبنکوں سے لے کرگردشی قرضے کی مد میں 480ارب روپے دیئے گئے۔ بنکوں کا قرضہ بڑھ کر800 ارب روپے ہو گیا ، لائن لاسز اور چوری ملا کر سرکلر ڈیٹ کا پچیس فیصد بنتا ہے۔ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے خسارے میں چل رہے ہیں نیپرا نے 15 فیصد لاسسز کی اجازت دی اس کے باوجود لاسسز 17.4فیصد ہوئے سرمایہ کاری نہ کیا جانا بھی ٹیکنیکل لاسسز کی ایک وجہ ہے 67ارب کا نقصان سرمایہ کاری نہ کرنے اور نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔