سندھ حکومت اتنا جھوٹ کہتی ہے اب ہمیں یقین ہی نہیں آتا، تاجر رہنما

July 30, 2021

صدر آل پاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے کہا ہے کہسندھ حکومت اتنا جھوٹ کہتی ہے کہ اب ہمیں یقین ہی نہیں آتا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں کراچی میں لگائے گئے حالیہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا۔

جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں تاجروں کو ریلیف دینے کا کہا گیا، آج جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے کہا کہ کراچی میں روز روز کے لاک ڈاؤن کا نقصان 50 ارب روپے کا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت اتنا جھوٹ کہتی ہے کہ اب ہمیں یقین ہی نہیں آتا۔