پانی کے معاملات پر انڈیا سے ڈیڈلاک نہیں‘ انڈس واٹر کمشنر

July 31, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں سید مہر علی شاہ کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھل گئی ہے اور اب بھارت سے پانی کے معاملات پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی انڈس حکام اب سندھ طاس معاہدے کے تحت چل رہے ہیں اور بھارت پاکستان کے ساتھ پانی کے معاملات پر بات چیت کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔