برطانیہ اور فرانس کے مابین سفری پابندیوں پرتبدیلی آنے لگی

August 01, 2021

راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانیہ اور فرانس کے مابین سفری پابندیوں اور اس سے متعلقہ معاملات پرتبدیلی آنے لگی جب کہ اٹلی نے بھی برطانوی شہریوں کو قرنطین سے مستثنیٰ کرنے سے انکار کر دیا، سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کی طرف سے فرانس پر قرنطین پابندیوں کے حوالے سے بیان سامنے آنے پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسر ی طرف سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے بھی پیرس کی طرف سے مشتعل رد عمل پرسیکرٹری خارجہ کی طرف سے رابطہ کرنے کو غلط عمل قرار دیا ہے، باور کیا جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے جائزہ اجلاس میں اسپین کو ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت آگے بڑھانے کا خدشہ ہے، اٹلی میں بھی برطانیہ کے مسافروں کو کورونا ویکسین کے باوجود مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مستقبل قریب میں چھٹیوں پر جانے والے افراد کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دینے کی شنید ہے ،ایسے دعوے ہیں کہ یورپی یونین کے رہنما بریگزٹ کے خلاف کھڑے ہونے کے ساتھ جزوی طور پر مایوسی کے سبب برطانویوں کے لئے نرمی کے اصولوں کی مخالفت کر رہے ہیں،دو ہفتے قبل فرانس کے فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں مکمل ویکسین لینے والے مسافروں کو چھٹیوں کے دوران اپنی واپسی پر 10دن کے لئے خود سے الگ تھلگ رہنا پڑا،یورپی یونین میں ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے مسافروں کے لئے ملک کو برطانیہ کے قرنطین استثنیٰ سے خارج کرنے کے بعد حالیہ دنوں میں سفارتی عروج میں اضافہ ہوا،فرانسیسی یورپ کے وزیر کلیمینٹ بیون نے اپنے ملک کے بارے میں برطانیہ کے موقف کو ضرورت سے زیادہ صاف ستھرا اور حیران کن قرار دیا اور کہا کہ اگر میں صحیح طور پر سمجھتا ہوں توفرانس میں پانچ فیصد سے بھی کم انفیکشن کی نشاندہی ہو رہی ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت مختلف ممالک کو امبر لسٹ جب کہ متعدد کو گرین لسٹ میں شامل کرنے کے کئی نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کے باعث اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔