اداکار شہریار منور نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

August 01, 2021

پاکستانی اداکار شہریار منور نے ہدایتکاری کا آغاز بھی کردیا، انھوں نے اپنی شارٹ فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی فلم "پرنس چارمنگ" کا پوسٹر شیئر کیا۔

خیال رہے کہ شہریار کی اس شارٹ فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد جیسے جانے مانے نام اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم میں کام کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کرنے پر شہریار منور نے ماہرہ خان اور زاہد احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ساتھ میں انھوں نے فلم سے جڑے دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شہریار کا کہنا تھا کہ ان کی یہ شارٹ فلم جلد یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔