خاتون کی پولیس کارکردگی سےدلبرداشتہ ہوکرخودکشی کی کوشش

August 02, 2021

خان گڑھ (نامہ نگار) موضع کھوکھر کی رہائشی خاتون حسینہ کے گھر گھس کر متعدد افراد نے اس کی بے حرمتی کی، جس کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج کر لیا گیا مگر ملزمان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے تھانہ سے ہی باہر نکال دیا، جس پر وہ دل برداشتہ ہو گئی اور اتوار کے روز تھانہ خان گڑھ میں پیٹرول لےکرداخل ہوئی اورخودسوزی کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجوداہلکاروں نے خاتون کو قابو کر لیا۔ ملزمہ کے خلاف اقدام خودکشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔