آزاد کشمیر کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

August 02, 2021

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔

ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ بھی آج ہوگی۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ (ن) کی نثاراں عباسی بھی منتخب ہوئیں۔