سیاسی انتقام کیلئے کیس بنا ئے جارہے ہیں، عطااللہ تارڑ

August 02, 2021


مسلم لیگ نون کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے کیس بنا ئے جارہے ہیں، جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس پیش رفت کیلئے کچھ نہیں، شہزاد اکبر کی پرانی باتیں دہرا کر کیس کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اے ٹی ایم کا رواج ہے، کشمیر میں اے ٹی ایم لانچ کی گئی، آپ کی اے ٹی ایم نے چینی پر ڈاکا ڈالا، چینی کی قیمت آج بھی اوپر ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل پر اپنے اے ٹی ایم کو بری الذمہ قرار دلوایا، وزیر کبھی گھوڑے پر اور کبھی کشتی میں بیٹھ کر عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، شیخ رشید کا فارم بھی رنگ روڈ پر ہے، ان کے خلاف کسی نے پرچہ نہیں دیا۔