مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما عطاء تارڑ اور تین لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
وکیل عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ علاقہ مجسٹریٹ آصف خان نے ملزمان کی ضمانت منظور کی۔
نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظورکرلی گئی۔
عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عطا تارڑ کے خلاف درج مقدمے میں تھانے پر حملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں جبکہ عطا تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔