حریم شاہ کی ترکی میں مقدس مقامات پر حاضری

August 02, 2021

ترکی میں موجود پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار، اداکارہ حریم شاہ نے ترکی میںمقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ حریم شاہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ترکی میں موجود ہیں اور سیر و تفریح میں مشغول ہیں، وہ آئے روز اپنی خوبصورت ٹک ٹاک ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ترکی کے خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کے بعد اب حریم شاہ کی جانب سے ترکی کے مقدس مقامات کا رُخ کیا گیا ہے۔

حریم شاہ ترکی میں موجود متعدد مقدس مقامات کا بھی دورہ کر رہی ہیں۔


اس دوران انہوں نے صحابی ’حضرت ایوب انصاری ؓ‘ کے روضہ مبارک کی زیارت کی ہے اور اس دوران وبا کے خاتمے، پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی ہے۔