• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے اپنی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے چرچے تو زبان زد عام ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین سمیت ہر پاکستانی اس وقت یہ جاننے کی جستجو رکھتا ہے کہ حریم شاہ کی سندھ کی کس معروف شخصیت سے شادی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حریم شاہ کا نام مختلف سیاست دانوں کے ساتھ لیا جا رہا ہے جس پر حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرم پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’وہ بہت ہی واضح الفاظ میں یہ بات اپنے مداحوں کو کہنا چاہتی ہیں کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام اُن کے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور بہت سی مختلف شخصیات کی تصویریں اُن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں، براہ مہربانی اس سے بھی گریز کریں۔‘


حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں مداحوں سے کہنا ہے کہ ’اُن کی شادی سے قبل اُن کا نہ کوئی بوائے فرینڈ رہا ہے اور نہ ہی وہ کسی کے ساتھ کسی تعلق میں رہی ہیں، اگر ایسا ہوتا تو وہ اس بات کا پہلے ہی اقرار کر چکی ہوتیں، کسی کے ساتھ بھی ویڈیو بنانے کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں، آج تک انہوں نے جس کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی ہے وہ اُن لوگوں کی پروموشن کے لیے بنائی ہے۔‘

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ ’اُنہیں شادی سے قبل کوئی اچھا نہیں لگا تھا اور نہ ہی اُن کی زندگی میں کوئی ایسا تھا کہ اُن کا دل چاہا ہو کہ اِن کے ساتھ تعلق رکھا جائے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اب جو بھی ہے وہ اس کا اقرار کرچکی ہیں اور اپنی شادی سے متعلق سب کو بتا چکی ہیں۔‘

تازہ ترین