• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں موجود حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں

سیر و تفریح کی غرض سے تُرکی میں موجود پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں۔

حریم شاہ آج کل تُرکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اور تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے مداحوں کو بھی آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

حریم شاہ کی جانب سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں پریشان حال اور مشکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔


حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی کے کسی بیوٹی سلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو ڈائے کروا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ اس وقت بیوٹی سلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی، اگر بیوٹی سلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں،  اُنہیں اسٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، ابھی تک کی ساری بات بھی اُنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے۔‘

حریم شاہ کا اپنے بالوں کے لیے پریشان ہوتے ہوئے ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پتہ نہیں آ ج اُن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔‘

تازہ ترین