نائیجیریا: اناٹومی کلاس میں دوست کی لاش دیکھ کر طالبہ بھاگ کھڑی ہوئی

August 02, 2021

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں ایک میڈیکل کالج کی طالبہ اس وقت اپنی کلاس سے بھاگ کھڑی ہوئی جب اناٹومی کی کلاس میں طالبہ کو ٹیبل پر ایک لاش فراہم کی گئی تاکہ وہ اس لاش کو چاک کرکے اس پر تجربات کرسکیں۔

دراصل یہ طالبہ اس لاش کو چاک کرنے کی وجہ سے نہیں بھاگی اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ یہ لاش اس کے قریبی دوست کی تھی۔

برطانوی میڈیا ادارے کے مطابق 26 سالہ اینایا ایگبے نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سات برس قبل نائیجیریا کی کالابار یونیورسٹی میں وہ دیگر طلبہ کے ساتھ ٹیبل پر رکھی تین لاشوں پر تجربات میں شریک تھی۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کی اس وقت چیخ نکل گئی جب ان میں سے ایک لاش کو اس نے پہنچان لیا تھا، جو کہ اس کے قریبی دوست ڈیوائن کی تھی، طالبہ کے مطابق اس کے دوست کے سینے پر دو گولیوں کے نشان تھے۔