ڈی سی مظفرگڑھ سے شہری کی نظربندی سے متعلق احکامات کی رپورٹ طلب

August 03, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہری کی نظر بندی کے جاری احکامات پر درخواست گزار کی درخواست پر اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کریں۔ عدالت عالیہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کوٹ ادو کے رہائشی اعجاز حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بیٹے مولوی محمد عثمان کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے جاری کئے ہیں۔