نون لیگ نے بطور احتجاج حلف اٹھایا ہے: راجہ فاروق حیدر

August 03, 2021

مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے بطور احتجاج حلف اٹھایا ہے، حکومتِ پاکستان نے دھاندلی کی ہے۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ عوام تک تمام حقائق پہنچائیں گے، تیرہویں ترمیم کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف اقدامات پر پوری قوت سے جواب دیں گے۔

مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے، بھرپور احتجاج کریں گے۔