بلاول بھٹو کا کورونا کے شکار قائم علی شاہ سے رابطہ، جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

August 03, 2021

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے شکار سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے شکار سید قائم علی شاہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید قائم علی شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔