وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس‘ افغان صورتحال پر غور

August 04, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔

ذ رائع کے مطا بق افغان ایشو پر اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے ۔ وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔

ذ رائع کے مطا بق اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے بارڈر کی صورتحال،باڑ پر خاردار تاروں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال،افغان مہاجرین کی متوقع آمد سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے حوالے سے پالیسی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔